کتابِ مُقدّس نبُوت کرتی ہے کہ جب بنی نوع اِنسان پچھلے تمام گُناہوں اور گُناہ بھری فطرت کو بپتسمہ سے دھو ڈالیں گے اور راست کاموں سے نئے سرے سے پیدا ہوں گے تو وہ آسمانی ماں یعنی دُلہن کے خُوبصورت مہین کتانی کپڑے بنیں گے اور آسمان کی بادشاہی میں شاہی کاہن کے طور پر ابدی جلال سے لطف اندوز ہوں گے۔
آسمان میں شاہی کاہنوں کا فرقہ بننے کی غرض سے کسی کو کتابِ مُقدّس سے خُدا کی تعلیمات حاصل کر نی چا ہییں ۔ خُدا کی کلیسیا کے اَراکین نہ صِرف سبت اور فسح مناتے ہیں بلکہ اپنے دِلوں پر مسیح آن سانگ ہونگ کی تعلیمات کو بھی کَندہ کرتے ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ ”آپس میں متحد رہو ، ایک دوسرے سے محبت رکھو اور نئی انسانیت کو پہنو “اور اُن پر عمل کر تے ہو ئے نیک کاموں کے وسیلہ خُدا کے جلال کو ساری دُنیا کے سامنے ظاہر کر تے ہیں ۔
آؤ ہم خُوشی کریں اور نِہایت شادمان ہوں اور اُس کی تمجِید کریں۔ اِس لِئے کہ برّہ کی شادی آ پُہنچی اور اُس کی بِیوی نے اپنے آپ کو تیّار کر لِیا۔ اور اُس کو چمک دار اور صاف مہِین کتانی کپڑا پہننے کا اِختیار دِیا گیا کیونکہ مہِین کتانی کپڑے سے مُقدّس لوگوں کی راست بازی کے کام مُراد ہیں۔ مُکاشفہ 19: 7-8
کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ اگر تُمہاری راست بازی فقِیہوں اور فرِیسِیوں کی راست بازی سے زِیادہ نہ ہو گی تو تُم آسمان کی بادشاہی میں ہرگِز داخِل نہ ہو گے۔ متی 20:5
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی